: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
بیجنگ،24نومبر(ایجنسی) مشرقی چین کے Jiangxi صوبے میں ایک توانائی پلانٹ Fengcheng power plant میں زیر تعمیر چبوترہ (پلیٹ فارم) گر جانے سے آج 40 سے زیادہ لوگوں کی موت ہو گئی. سرکاری خبر ایجنسی نے خبر دی ہے کہ یہ حادثہ صبح سات بجے کے قریب اس وقت ہوا جب ایک کولنگ ٹاور کی چبوترہ تباہ ہوکر زمین پر گر گیا. اس ملبے کے نیچے پھنسنے والے لوگوں کی صحیح تعداد کے بارے
میں معلومات نہیں ہے.
زیر تعمیر پلانٹ کے کولنگ ٹاور کے گر جانے کے بعد 40 سے زائد افراد کے مارے جانے کی تصدیق ہو چکی سیکورٹی کے سیکشن کے مطابق، جائے وقوعہ پر کارکن اب بھی پھنسے ہوئے ہوئے ہیں. طبی اور فائر بریگیڈ عملہ وہاں پہنچ گئے ہیں.
چین کے سیکورٹی انتظامیہ کے مطابق جس وقت حادثہ ہوا اس وقت اس پلیٹ فارم پر قریب 68 افراد کام کر رہے تھے. 200 سے زائد فائر اہلکاروں کو تلاش اور بچاؤ مہم میں لگایا گیا ہے.